3816 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرِ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ الْوَلِيدَ بْنَ مُسْلِمٍ يَقُولُ قُلْتُ لِمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ إِنِّى حُدِّثْتُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لاَ تَزِيدُ الْمَرْأَةُ فِى حَمْلِهَا عَلَى سَنَتَيْنِ قَدْرَ ظِلِّ الْمِغْزَلِ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَنْ يَقُولُ هَذَا هَذِهِ جَارَتُنَا امْرَأَةُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ امْرَأَةُ صِدْقٍ وَزَوْجُهَا رَجُلُ صِدْقٍ حَمَلَتْ ثَلاَثَةَ أَبْطُنٍ فِى اثْنَىْ عَشَرَ سَنَةً تَحْمِلُ كُلَّ بَطْنٍ أَرْبَعَ سِنِينَ.
3816 ۔ ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں : میں نے امام مالک سے کہا : مجھے سیدہ عائشہ (رض) کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے کہ وہ یہ فرماتی ہیں عورت کو زیادہ سے زیادہ دو سال تک حمل رہ سکتا ہے جتناچرخے کا سایہ ہوتا ہے۔
تو امام مالک نے فرمایا : سبحان اللہ ، کوئی شخص یہ بات کیسے کہہ سکتا ہے ؟ یہ ہماری لڑکی جو محمد بن عجلان کی بیوی ہے یہ ایک نیک عورت ہے اسکاشوہر بھی ایک نیک آدمی ہے اس نے بارہ سال میں تین بچوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ہر ایک بچہ چار سال تک ماں کے پیٹ میں رہا ہے۔