3820 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَحْمُودٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنِى عُمَيْرُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ حَدَّثَنِى أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى الضَّبِّىُّ حَدَّثَنِى عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِىُّ قَالَ أَدْرَكْتُ فِينَا - يَعْنِى الْمَهَالِبَةَ - امْرَأَةً صَارَتْ جَدَّةً وَهِىَ بِنْتُ ثَمَانِ عَشْرَةَ وَلَدَتْ لِتِسْعِ سِنِينَ ابْنَةً فَوَلَدَتِ ابْنَتُهَا لِتِسْعِ سِنِينَ فَصَارَتْ هِىَ جَدَّةً وَهِىَ بِنْتُ ثَمَانِ عَشْرَةَ.
3820 ۔ عبادہ بن عباد مہلبی بیان کرتے ہیں : ہمارے مہلب قبیلے میں ایک عورت ہے جو اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی، اس نے نوبرس کی عمر میں بچی کو جنم دیا اس کی بیٹی نے بھی نو برس کی عمر میں اپنی بیٹی کو جنم دیا وہ عورت اٹھارہ برس کی عمر میں نانی بن گئی۔