3821 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنِ الشَّيْبَانِىِّ عَنْ بَحْرِيَّةَ بِنْتِ هَانِئِ بْنِ قَبِيصَةَ قَالَتْ زَوَّجْتُ نَفْسِى الْقَعْقَاعَ بْنَ سَوْرٍ وَبَاتَ عِنْدِى لَيْلَةً وَجَاءَ أَبِى مِنَ الأَعْرَابِ فَاسْتَعْدَى عَلِيًّا وَجَاءَتْ رُسُلُهُ فَانْطَلَقُوا بِهِ إِلَيْهِ فَقَالَ أَدَخَلْتَ بِهَا قَالَ نَعَمْ . فَأَجَازَ النِّكَاحَ.
3821 ۔ بحریہ بنت ہانی بن قبیصہ بیان کرتی ہیں : میں نے قعقاع بن سور کے ساتھ شادی کرلی وہ ایک رات میرے ساتھ رہے پھر میرے والد جو دیہاتی آدمی تھے ، انھوں نے حضرت علی (رض) کی خدمت میں مقدمہ پیش کردیا، حضرت علی (رض) کے قاصد آئے اور انھیں اپنے ساتھ حضرت علی (رض) کے پاس لے گئے حضرت علی (رض) نے دریافت کیا کیا تم اس عورت کے ساتھ صحبت کرچکے ہو، اس نے جواب دیا جی ہاں۔ حضرت علی (رض) نے اس نکاح کو برقرار رکھا۔