hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3825

.

سنن الدارقطني

3825
Sunan Al Daraqutni
3826 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِىُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- إِنِّى أَسْمَعُ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ ( الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ) فَأَيْنَ الثَّالِثَةُ قَالَ ( إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ ) يَعْنِى الثَّالِثَةُ. كَذَا قَالَ عَنْ أَنَسٍ وَالصَّوَابُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ عَنْ أَبِى رَزِينٍ مُرْسَلٌ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم
3826 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کی میں نے اللہ کا یہ فرمان سنا ہے : طلاق دو مرتبہ ہوگی۔ پھر تیسری طلاق کا حکم کہاں سے آگیا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے ) ۔
'' پھر معروف طریقے سے روکنا ہوگا، یا احسان کے ساتھ آزاد کرنا ہوگا۔ (اس سے مراد تیسری طلاق ہے ) ۔
راوی نے اسے حضرت انس (رض) کے حوالے سے نقل کیا ہے تاہم درست یہ ہے کہ یہ روایت اسماعیل بن سمیع کے حوالے سے ، ابورزین کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔