hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3838

.

سنن الدارقطني

3838
Sunan Al Daraqutni
3839 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَانْطَلَقَ عُمَرُ فَأَخْبَرَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- بِذَلِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « مُرْ عَبْدَ اللَّهِ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا اغْتَسَلَتْ فَلْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَحِيضَ فَإِذَا اغْتَسَلَتْ مِنْ حَيْضَتِهَا الأُخْرَى فَلاَ يَمَسَّهَا حَتَّى يُطَلِّقَهَا فَإِنْ شَاءَ أَنْ يُمْسِكَهَا فَلْيُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ ». قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ وَكَانَ تَطْلِيقُهُ إِيَّاهَا فِى الْحَيْضِ وَاحِدَةً غَيْرَ أَنَّهُ خَالَفَ السُّنَّةَ.
3839 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو اس کے حیض کے دوران ایک طلاق دے دی تھی، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا، تم عبداللہ سے یہ کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے ، جب وہ عورت غسل کرلے ، (یعنی پاک ہوجائے) تو وہ اسے یوں ہی رہنے دے ، یہاں تک کہ (اگلی مرتبہ) اسے حیض آجائے پھر جب وہ اگلے حیض سے غسل کرلے (یعنی پاک ہوجائے) تو وہ اس عورت سے صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے اگر وہ اسے اپنے ساتھ رکھناچا ہے تو اپنے ساتھ رکھے یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے اس کے مطابق عورتوں کو طلاق دی جائے۔
عبیداللہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر نے اس خاتون کو اس کے حیض کے دوران ایک طلاق دی تھی، البتہ انھوں نے سنت طریقہ کے برعکس طلاق دی تھی۔