hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3839

.

سنن الدارقطني

3839
Sunan Al Daraqutni
3840 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ قَالَ « فَمُرْ عَبْدَ اللَّهِ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ يُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا هَذِهِ فَإِذَا حَاضَتْ أُخْرَى وَطَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَ وَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ ». وَكَذَلِكَ قَالَ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ وَلَيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَجَابِرٌ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً. وَكَذَا قَالَ الزُّهْرِىُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ. وَيُونُسُ بْنُ جُبَيْرٍ وَالشَّعْبِىُّ وَالْحَسَنُ.
3840 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی وہ عورت اس وقت حیض کی حالت میں تھی حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا حکم دریافت کیا انھوں نے عرض کی : عبداللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے وہ عورت حیض کی حالت میں تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عبداللہ سے کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے اور جب تک وہ اس حیض سے پاک نہیں ہوجاتی اسے اپنے ساتھ رکھے جب اسے اگلی مرتبہ حیض آئے اور اس کے بعد وہ پاک ہوجائے اس وقت اگر وہ چاہے تو اس عورت کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے ، اور اگر چاہے تو اسے اپنے ساتھ رہنے دے یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکمدیا ہے اس کے مطابق عورتوں کو طلاق دی جائے۔
صالح بن کیسان، موسیٰ بن عقبہ ، اسماعیل بن امیہ، لیث بن سعد، ابن ابی ذئب، ابن جریج، جابر، اسماعیل بن ابراہیم نے نافع کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے یہ بات نقل کی ہے ، انھوں نے ایک طلاق دی تھی۔
زہری نے سالم کے حوالے سے ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) سے یہی بات نقل کی ہے ۔
یونس بن جبیر ، شعبی اور حسن بصری نے بھی یہی بات نقل کی ہے۔