3841 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِىُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْقُهُسْتَانِىُّ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلاً أَتَى عُمَرَ فَقَالَ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى وَهِىَ حَائِضٌ - وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ إِنَّ رَجُلاً قَالَ لِعُمَرَ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى الْبَتَّةَ وَهِىَ حَائِضٌ . قَالاَ جَمِيعًا فَقَالَ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَفَارَقْتَ امْرَأَتَكَ.فَقَالَ الرَّجُلُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ ابْنَ عُمَرَ حِينَ فَارَقَ امْرَأَتَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا. وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حِينَ فَارَقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْتَجِعَهَا. وَقَالاَ جَمِيعًا فَقَالَ لَهُ عُمَرُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَ امْرَأَتَهُ لِطَلاَقٍ بَقِىَ لَهُ . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ أَنْ يَرْتَجِعَهَا فِى طَلاَقٍ بَقِىَ لَهُ وَأَنْتَ لَمْ تُبْقِ مَا تَرْتَجِعُ امْرَأَتَكَ.وَقَالَ ابْنُ مَنِيعٍ وَإِنَّهُ لَمْ يَبْقَ لَكَ مَا تَرْتَجِعُ بِهِ امْرَأَتَكَ. قَالَ لَنَا أَبُو الْقَاسِمِ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ لَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ كَلاَمَ عُمَرَ وَلاَ أَعْلَمُهُ رَوَى هَذَا الْكَلاَمَ غَيْرُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِىِّ
3841 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا میں نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دی جب وہ حیض کی حالت میں تھی۔
ابن صاعد نامی راوی بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے حضرت عمر (رض) سے کہا میں نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق بتہ دی جب وہ حیض کی حالت میں تھی۔
اس کے بعد دونوں راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے اور تمہاری بیوی تم سے الگ ہوچکی ہے۔ وہ شخص بولا، جب حضرت ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کی تھی اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو نہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اپنی بیوی سے رجوع کرلے۔
ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : جب عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی سے اس کے حیض کے دوران علیحدگی اختیار کی تھی (یعنی اسے طلاق دی تھی) تو نبی کریم نے ان سے یہ فرمایا تھا وہ اس عورت سے رجوع کرلیں۔
اس کے بعد دونوں راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : حضرت عمر (رض) نے اس شخص سے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے (یعنی ابن عمر (رض)) کو اپنی بیوی کے ساتھ رجوع کرنے کی ہدایت اس طلاق کی وجہ سے کی تھی جو باقی رہ گئی تھی (یعنی جسے دینے کا حضرت ابن عمر (رض) کو ابھی اختیار تھا) ۔
ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اس نے اس طلاق کی بنیاد پر رجوع کیا تھا، جس کا اسے حق باقی تھا، اور تم نے اس چیز کو باقی نہیں رہنے دیا، جس کی بنیاد پر تم اپنی بیوی سے رجوع کرسکے ۔
ابن منیع نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : تمہارے لیے وہ چیز باقی نہیں رہی جس کی بنیاد پر تم اپنی بیوی سے رجوع کرسکو۔
شیخ ابوالقاسم نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی ہے : اس روایت کو کئی راویوں نے نقل کیا ہے : لیکن انھوں نے اس میں حضرت عمر (رض) کے ان الفاظ کا تذکرہ نہیں کیا، میرے علم کے مطابق سعید بن عبدالرحمن کے علاوہ اور کسی بھی راوی نے یہ کلام نقل نہیں کیا۔