hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3844

.

سنن الدارقطني

3844
Sunan Al Daraqutni
3845 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الأَنْطَاكِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِكَ حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ.
3845 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر ض نے اپنی اہلیہ کو جب وہ حیض کی حالت میں تھی ایک طلاق دے دی ، حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ مسئلہ دریافت کیا تو نبی نے انھیں یہ ہدایت کی وہ اس عورت سے رجوع کرلے اور اس وقت تک اسے روکے رکھیں جب تک وہ پاک ہونے کے بعد دوبارہ حائضہ نہیں ہوجاتی ، پھر مزید انتظار کریں جب وہ پاک ہوجائے تو اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے (اسے طلاق دے ) یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے اس کے مطابق عورتوں کو طلاق دی جائے۔