hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3845

.

سنن الدارقطني

3845
Sunan Al Daraqutni
3846 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا صَالِحٌ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ فَذَهَبَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لِيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ لْيُمْسِكْهَا حَتَّى تَحِيضَ ثُمَّ لْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا ». وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا لِلنِّسَاءِ أَنْ يُطَلَّقْنَ لَهَا ».
3846 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی ، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضڑ ہوئے آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی کریم نے فرمایا اسے اس عورت سے رجوع کرلینا چاہیے اور پھرا سے یوں ہی رہنے دیا جائے، یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے پھروی سے ہی رہنے دویہاں تک کہ اسے پھر حیض آجائے، پھرا سے یوں ہی رہنے دو، یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے جب وہ پاک ہوجائے تو اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے ، خواتین کو اس کے مطابق طلاق دی جائے۔