hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3851

.

سنن الدارقطني

3851
Sunan Al Daraqutni
3852 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ السَّرْخَسِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ جَابِرٍ الْحَذَّاءِ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ طَلَّقَ حَائِضًا قَالَ أَتَعْرِفُ ابْنَ عُمَرَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ حَائِضًا فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « قُلْ لَهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا حَاضَتْ ثُمَّ طَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ ». قُلْتُ اعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ قَالَ نَعَمْ.
3852 ۔ جابر حذاء بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے دریافت کیا : ایک شخص حیض کی حالت میں عورت کو طلاق دیتا ہے تو حضرت ابن عمر نے فرمایا تم ابن عمر کو جانتے ہو ؟ اس نے حائضہ (بیوی) کو طلاق دی تھی، حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی کریم نے فرمایا تم اس سے کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے پھر جب اسے (اگلا) حیض آئے پھر اس کے بعد جب وہ پاک ہو اس وقت اگر وہ چاہے تو اسے طلاق دیدے اور اگر چاہے تو اپنے ساتھ رکھے۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے (حضرت ابن عمر (رض) سے ) دریافت کیا : آپ نے اس ایک طلاق کو شمار کیا تھا ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔