hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3876

.

سنن الدارقطني

3876
Sunan Al Daraqutni
3876 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الْمَارِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ الْقَيْسِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ عَلِىٍّ عَنْ آبَائِهِ أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّى عَرَضَتْ عَلَىَّ قَرَابَةً لَهَا أَتَزَوَّجُهَا فَقُلْتُ هِىَ طَالِقٌ ثَلاَثًا إِنْ تَزَوَّجْتُهَا. فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « هَلْ كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ مِلْكٍ » قَالَ لاَ. قَالَ « لاَ بَأْسَ ». فَتَزَوَّجَهَا.
3876 ۔ امام زید بن علی (رض) اپنے آباء و اجداد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یارسول اللہ میری والدہ نے میرے سامنے اپنی ایک رشتہ دار لڑکی کا ذکر کیا کہ میں اس کے ساتھ شادی کرلوں تو میں نے کہا اگر میں نے اس عورت سے شادی کرلی تو اسے تین طلاقیں ہیں، (اب کیا حکم ہوگا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا وہ اس سے پہلے آپ کی ملکیت میں تھی ؟ اس نے عرض کیا جی نہیں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں ہے ۔
راوی بیان کرتے ہیں پھر اس شخص نے اس عورت کے ساتھ شادی کرلی۔