hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3877

.

سنن الدارقطني

3877
Sunan Al Daraqutni
3877 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِى الأَذَنِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِى الأَذَنِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَلاَحٍ الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ الْوَصَافِىِّ وَصَدَقَةَ بْنِ أَبِى عِمْرَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ طَلَّقَ بَعْضُ آبَائِى امْرَأَتَهُ أَلْفًا فَانْطَلَقَ بَنُوهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَانَا طَلَّقَ أُمَّنَا أَلْفًا فَهَلْ لَهُ مِنْ مَخْرَجٍ فَقَالَ « إِنَّ أَبَاكُمْ لَمْ يَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلَ لَهُ مَخْرَجًا بَانَتْ مِنْهُ بِثَلاَثٍ عَلَى غَيْرِ السُّنَّةِ وَتِسْعُمِائَةٍ وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ إِثْمٌ فِى عُنُقِهِ ». رُوَاتُهُ مَجْهُولُونَ وَضُعَفَاءُ إِلاَّ شَيْخَنَا وَابْنَ عَبْدِ الْبَاقِى .
3877 ۔ ابراہیم بن عبیداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ان کے بزرگوں میں سے کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دیں، اس کے بچے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے انھوں نے عرض کی یارسول اللہ : ہمارے والد نے ہماری والدہ کو ایک ہزار طلاقیں دے دی ہیں ، کیا ان کے لیے کوئی گنجائش ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تمہارا باپ اللہ سے ڈرا نہیں ہے ، ورنہ وہ اس کے لیے کوئی گنجائش پیدا کردیتا، وہ عورت اس شخص سے تین طلاقوں کی وجہ سے جدا ہوجائے گی جو طلاقیں سنت کے خلاف ہیں اور (بقیہ) نوسوستانوے طلاقیں اس کی گردن میں گناہ کے طور پر ہوں گی۔
(امام دارقطنی بیان کرتے ہیں ) ہمارے استاد ابن عبدالباقی (ان دوحضرات کے علاوہ) اس روایت کے تمام راوی مجہول اور ضعیف ہیں۔