3902 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِى عَبَّادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَطْلِيقَةً فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ».فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَفِيهِ فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَقُولُ لِلرَّجُلِ أَمَّا طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ أَمَرَنِى بِهَذَا وَإِنْ طَلَّقْتَ ثَلاَثًا فَلاَ تَحِلُّ لَكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ وَقَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ.
3902 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دیدی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا حکم دریافت کیا تو آپ نے فرمایا ، اس سے کہو کہ اس عورت سے رجوع کرلے (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ) ۔
اس روایت میں یہ الفاظ ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ایسے شخص سے یہ فرماتے ہیں : اگر تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں تو نبی کریم نے مجھے یہ حکم دیا تھا، اگر تم نے تین طلاقیں دیدی ہیں تو اب وہ عورت تمہارے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک وہ دوسری شادی کرکے (مطلقہ یابیوہ) نہ ہوجائے تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے۔