hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3901

.

سنن الدارقطني

3901
Sunan Al Daraqutni
3901 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ. وَقَالَ ابْنُ عَرَفَةَ إِنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِىَ حَائِضٌ وَقَالاَ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ. قَالَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ يَقُولُ أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا وَأَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا فَقَدْ عَصَيْتَ اللَّهَ تَعَالَى فِيمَا أَمَرَكَ بِهِ مِنْ طَلاَقِ امْرَأَتِكَ وَبَانَتْ مِنْكَ.
3901 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی۔
ابن عرفہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دیدی ، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی۔
اس کے بعد دونوں راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ابن عمر ) کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس خاتون سے رجوع کرلیں پھر اس یوں ہی رہنے دیں یہاں تک کہ اسے اگلی مرتبہ حیض آجائے پھر بھی اسے یوں ہی رہنے دیں یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے پھر اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدیں، یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے مطابق خواتین کو طلاق دی جائے۔
راوی بیان کرتے ہیں : جب حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جاتا جس نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دی ہوتی تو حضرت ابن عمر یہ فرماتے : اگر تم نے ایک یادوطلاقیں دی ہیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے شخص کے بارے میں یہ ہدایت کی ہے کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے ، پھرا سے یوں ہی رہنے دے یہاں تک کہ اسے اگلی مرتبہ حیض آجائے پھرا سے یوں ہی رہنے دے یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے پھر اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے ، اگر تم نے اس عورت کو تین طلاقیں دیدی ہیں ، تو اللہ نے بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں تمہیں جو حکم دیا تھا، تم نے اس بارے میں اس کی نافرمانی کی ہے اور تمہاری بیوی تم سے بائنہ طورپرجدا ہوگئی ہے۔