hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3908

.

سنن الدارقطني

3908
Sunan Al Daraqutni
3908 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ رُزَيْقٍ أَنَّ عَطَاءً الَخُرَاسَانِىَّ حَدَّثَهُمْ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِىَ حَائِضٌ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُتْبِعَهَا بِتَطْلِيقَتَيْنِ أُخْرَاوَيْنِ عِنْدَ الْقَرْءَيْنِ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « يَا ابْنَ عُمَرَ مَا هَكَذَا أَمَرَكَ اللَّهُ إِنَّكَ قَدْ أَخْطَأْتَ السُّنَّةَ وَالسُّنَّةُ أَنْ تَسْتَقْبِلَ الطُّهْرَ فَتُطَلِّقَ لِكُلِّ قَرْءٍ ». قَالَ فَأَمَرَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَرَاجَعْتُهَا ثُمَّ قَالَ « إِذَا هِىَ طَهُرَتْ فَطَلِّقْ عِنْدَ ذَلِكَ أَوْ أَمْسِكْ ». فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَرَأَيْتَ لَوْ أَنِّى طَلَّقْتُهَا ثَلاَثًا أَكَانَ يَحِلُّ لِى أَنْ أُرَاجِعَهَا قَالَ « لاَ كَانَتْ تَبِينُ مِنْكَ وَتَكُونُ مَعْصِيَةٌ ».
3908 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دیدی ، خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی ، پھر انھوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اس خاتون کو بقیہ دوطلاقیں آگے آگے آنے والے طہروں کے دوران دیں ، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں پتہ چلا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابن عمر ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس طرح (طلاق دینے کا) حکم تو نہیں دیا، تم نے سنت کی خلافت ورزی کی ہے ، سنت یہ ہے کہ تم پہلے اسے طہر آلینے دو پھر ہر طہر میں طلاق دے دینا۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ہدایت کی تو میں نے اس خاتون سے رجوع کرلیا۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ، جب یہ پاک ہوجائے اس وقت تم اسے طلاق دینا یا اپنے ساتھ رکھنا، (یعنی طلاق نہ دینا) میں نے عرض کی یارسول اللہ ، آپ کا کیا فرمانا ہے ، اگر میں اسے تین طلاقیں دیدوں تو کیا میرے لیے یہ بات جائز ہوگی، کہ میں اس سے رجوع کرلوں ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہیں (ایسی صورت میں ) وہ تم سے بائنہ ہوجائے گی اور (طلاق دینے کا یہ طریقہ) گناہ ہوگا۔