hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3912

.

سنن الدارقطني

3912
Sunan Al Daraqutni
3912 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِىُّ أَخْبَرَنَا عَمِّى مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِىِّ بْنِ السَّائِبِ عَنْ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ أَنَّ رُكَانَةَ بْنَ عَبْدِ يَزِيدَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ سُهَيْمَةَ الْبَتَّةَ ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى سُهَيْمَةَ الْبَتَّةَ وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلاَّ وَاحِدَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِرُكَانَةَ « وَاللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلاَّ وَاحِدَةً ». فَقَالَ رُكَانَةُ وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلاَّ وَاحِدَةً . فَرَدَّهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَطَلَّقَهَا الثَّانِيَةَ فِى زَمَانِ عُمَرَ وَالثَّالِثَةَ فِى زَمَانِ عُثْمَانَ رضى الله عنهما.
3912 ۔ نافع بن عجیر بیان کرتے ہیں : حضرت رکانہ بن عبدیزید (رض) نے اپنی بیوی، سہیمہ، کو طلاق بتہ دی پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ میں نے اپنی بیوی، سہیمہ ، کو طلاق بتہ دیدی ہے اللہ کی قسم میں نے اس کے ذریعے صرف ایک طلاق دینے کا ارادہ کیا تھا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت رکانہ (رض) سے دریافت کیا :
اللہ کی قسم ! کیا تم نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی ؟ حضرت رکانہ (رض) نے عرض کی : اللہ کی قسم، میں نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خاتون کو واپس بجھوادیا تھا۔
حضرت رکانہ (رض) نے اس خاتون کو دوسری طلاق حضرت عمر (رض) کے عہد خلافت میں اور تیسری طلاق حضرت عثمان (رض) کے عہد خلافت میں دی تھی۔