3913 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَأَبُو ثَوْرٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ الْكَلْبِىُّ فِى آخَرِينَ قَالُوا حَدَّثَنَا الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنِى عَمِّى مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِىِّ بْنِ السَّائِبِ عَنْ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ أَنَّ رُكَانَةَ بْنَ عَبْدِ يَزِيدَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ سُهَيْمَةَ الْبَتَّةَ فَأَخْبَرَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- بِذَلِكَ وَقَالَ وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلاَّ وَاحِدَةً. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « آللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلاَّ وَاحِدَةً ». فَقَالَ رُكَانَةُ وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلاَّ وَاحِدَةً. فَرَدَّهَا إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَطَلَّقَهَا الثَّانِيَةَ فِى زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَالثَّالِثَةَ فِى زَمَانِ عُثْمَانَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
3913 ۔ نافع بن عجیر بیان کرتے ہیں : حضرت رکانہ بن یزید نے اپنی بیوی ، سہیمہ ، کو طلاق بتہ دیدی اہوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں بتایا انھوں نے عرض کی یارسول اللہ میں نے اپنی بیوی ، سہیمہ کو طلاق بتہ دیدی ہے اللہ کی قسم میں نے اس کے ذریعے صرف ایک طلاق دینے کا ارادہ کیا تھا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت رکانہ (رض) سے دریافت کیا :
اللہ کی قسم ! کیا تم نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی ؟ حضرت رکانہ (رض) نے عرض کی اللہ کی قسم میں نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی ، تو نبی نے اس خاتون کو واپس بھجوادیا تھا۔
حضرت رکانہ (رض) نے اس خاتون کو دوسری طلاق حضرت عمر اور تیسری طلاق حضرت عثمان (رض) کے عہد خلافت میں دی تھی۔
امام داؤد کہتے ہیں ، یہ حدیث صحیح ہے۔