hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3921

.

سنن الدارقطني

3921
Sunan Al Daraqutni
3921 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ قَرِينٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِى ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِىِّ قَالَ قَالَ لِى عَمٌّ لِى اعْمَلْ لِى عَمَلاً حَتَّى أُزَوِّجَكَ ابْنَتِى. فَقُلْتُ إِنْ تُزَوِّجْنِيهَا فَهِىَ طَالِقٌ ثَلاَثًا ثُمَّ بَدَا لِى أَنْ أَتَزَوَّجَهَا فَأَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لِى « تَزَوَّجْهَا فَإِنَّهُ لاَ طَلاَقَ إِلاَّ بَعْدَ نِكَاحٍ ». فَتَزَوَّجْتُهَا فَوَلَدَتْ لِى سَعْدًا وَسَعِيدًا.
3921 ۔ حضرت ابوثعلبہ خشنی (رض) بیان کرتے ہیں : میرے چچا نے مجھ سے کہا : تم میرے لیے کام کاج کرو تاکہ میں اپنی بیٹی کی شادی تمہارے ساتھ کردوں میں نے کہا، اگر آپ میری شادی اس کے ساتھ کی تو اسے تین طلاقیں ہیں۔ پھر بعد میں مجھے مناسب محسوس ہوا کہ میں اس خاتون کے ساتھ شادی کرلوں۔ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ سے (اس بارے میں) دریافت کیا : تو آپ نے مجھے فرمایا، تم اس عورت کے ساتھ شادی کرلو۔ کیونکہ طلاق، نکاح کے بعد ہی دی جاسکتی ہے۔ تو میں نے اس عورت کے ساتھ شادی کرلی۔ تو میرے ہاں سعد اور سعید پیدا ہوئے۔