3922 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ بَعَثَنِى عَدِىُّ بْنُ عَدِىٍّ الْكِنْدِىُّ إِلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ أَشْيَاءَ كَانَتْ تَرْوِيهَا عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَتْ حَدَّثَتْنِى عَائِشَةُ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ عِتَاقَ وَلاَ طَلاَقَ فِى إِغْلاَقٍ » .
3922 ۔ محمد بن عبید بیان کرتے ہیں : عدی بن عدی کندی نے مجھے صفیہ بنت شیبہ کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے ان روایات کے بارے میں دریافت کروں، جو وہ خاتون سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سے نقل کرتی ہے، تو اس خاتون نے بتایا، سیدہ عائشہ صدیقہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :
'' زبردستی (کے ذریعے) عتاق (غلام آزاد کرنا) یہ طلاق واقع نہیں ہوتے۔