3925 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَجَّاجِ الْمَهْرِىُّ عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ الْغَافِقِىِّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- يَشْكُو أَنَّ مَوْلاَهُ زَوَّجَهُ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ فَحَمِدَ اللَّهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ « مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُزَوِّجُونَ عَبِيدَهُمْ إِمَاءَهُمْ ثُمَّ يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ أَلاَ إِنَّمَا يَمْلِكُ الطَّلاَقَ مَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ ».
3925 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ شکایت کی اس کے آقا نے اس کی شادی کروائی اور اب وہ آقایہ چاہتا ہے : اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان علیحدگی کروادے۔ نبی کریم نے اللہ کی حمدوثنا بیان کی : پھر آپ نے (خطبہ دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا : لوگوں کو کیا ہوگیا، وہ پہلے اپنے غلاموں کی شادیاں اپنی کینزوں سے کروا دیتے ہیں اور پھر وہ ان کے درمیان علیحدگی کروانا چاہتے ہیں خبردار ! طلاق دینے کا اختیار اس کو ہونا ہے جو پنڈلی کو پکڑتا ہے۔