3939 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِى اللَّيْثُ حَدَّثَنِى هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ قَالَ سُئِلَ الْقَاسِمُ عَنِ الأَمَةِ كَمْ تُطَلَّقُ قَالَ طَلاَقُهَا اثْنَتَانِ وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ . قَالَ فَقِيلَ لَهُ أَبَلَغَكَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى هَذَا قَالَ لاَ.
3939 ۔ زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : قاسم سے کنیز کے بارے میں دریافت کیا گیا اسے کتنی طلاقیں دی جاسکتی ہیں ؟ انھوں نے فرمایا اسے دوطلاقیں دی جاسکتی ہیں اور اس کی عدت دوحیض ہوگی۔
راوی بیان کرتے ہیں : ان سے دریافت کیا گیا کیا اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے کوئی حدیث آپ تک پہنچی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی نہیں۔