hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3940

.

سنن الدارقطني

3940
Sunan Al Daraqutni
3940 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ سُئِلَ الْقَاسِمُ عَنْ عِدَّةِ الأَمَةِ فَقَالَ النَّاسُ يَقُولُونَ حَيْضَتَانِ وَإِنَّا لاَ نَعْلَمُ ذَلِكَ فِى كِتَابِ اللَّهِ وَلاَ فِى سُنَّةِ نَبِيِّهِ -صلى الله عليه وسلم- . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْقَاسِمِ وَسَالِمٍ قَالاَ لَيْسَ هَذَا فِى كِتَابِ اللَّهِ وَلاَ فِى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَلَكِنْ عَمِلَ بِهِ الْمُسْلِمُونَ.
3940 ۔ زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : قاسم سے کنیز کی عدت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا، لوگ کہتے ہیں یہ دوحیض ہوگی، ہمیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔ (راوی کو شک ہے یاشاید یہ الفاظ ہیں) ہمیں یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ملتا ہے۔
ابن وہب نے اپنی سند کے ساتھ قاسم اور سالم کا یہی قول نقل کیا ہے یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ہے تاہم مسلمان اس پر عمل کرتے ہیں۔