hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3947

.

سنن الدارقطني

3947
Sunan Al Daraqutni
3947 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ وَجَدْتُ فِى كِتَابِ أَبِى عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَجَدَتْ حَفْصَةُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَعَ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ فِى يَوْمِ عَائِشَةَ فَقَالَتْ لأُخْبِرَنَّهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « هِىَ عَلَىَّ حَرَامٌ إِنْ قَرَبْتُهَا ». فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ بِذَلِكَ فَأَعْلَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رَسُولَهُ ذَلِكَ فَعَرَّفَ حَفْصَةَ بَعْضَ مَا قَالَتْ قَالَتْ لَهُ مَنْ أَخْبَرَكَ قَالَ (نَبَّأَنِىَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ) فَآلَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ (إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا ) الآيَةَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُ عُمَرَ مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ.
3947 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : سیدہ حفصہ (رض) نے سیدہ عائشہ کے مخصوص دن میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ام ابراہیم (یعنی سیدہ ماریہ قبطیہ (رض)) کے ساتھ پایا تو یہ کہا : میں (سیدہ عائشہ کو) اس بارے میں ضرور بتاؤں گی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ (یعنی ام ابراہیم) میرے لیے حرام ہے کہ میں اس کے قریب جاؤں۔
سیدہ حفصہ (رض) نے سیدہ عائشہ کو اس بارے میں بتادیا تو اللہ نے اپنے رسول کو اس بارے میں بتادیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ حفصہ کو ان کی بات کے میں بتایا تو انھوں نے دریافت کیا آپ کو کس نے بتایا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے علم اور خبر رکھنے والی ذات نے اطلاع دی ہے ۔
پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ کے لیے اپنی ازواج کے ساتھ ایلاء کرلیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ۔
'' اگر تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرلو (تو یہ مناسب ہوگا) کیونکہ تم دونوں کے دل ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ ''
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) سے دریافت کیا، وہ دوخواتین کون تھیں، جنہوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے (اس فعل کے حوالے سے) ایک دوسرے کا ساتھ دیا تھا ؟ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا عائشہ اور حفصہ۔