3949 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ سَالِمٍ الأَفْطَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّى جَعَلْتُ امْرَأَتِى عَلَىَّ حَرَامًا فَقَالَ كَذَبْتَ لَيْسَتْ عَلَيْكَ حَرَامًا ثُمَّ تَلاَ (يَا أَيُّهَا النَّبِىُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ) عَلَيْكَ أَغْلَظُ الْكَفَّارَاتِ عِتْقُ رَقَبَةٍ.
3949 ۔ حضرت ابن عباس (رض) کے بارے میں منقول ہے ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا میں نے اپنی بیوی کو اپنے پر حرام قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا تم نے غلط کہا ہے وہ تم پر حرام نہیں ہوئی پھر انھوں نے یہ آیت تلاوت کی :
'' اے نبی ! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو، جو اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دی ہے ''
(پھر حضرت ابن عباس نے فرمایا ) تم پر سب سے زیادہ سخت کفارہ عائد ہوگا یعنی غلام آزاد کرنا۔