hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3950

.

سنن الدارقطني

3950
Sunan Al Daraqutni
3950 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ غُرَابٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ الأَنْصَارِىِّ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ جَدِّ أَبِيهِ رَافِعِ بْنِ سِنَانٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ وَأَبَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ تُسْلِمَ وَكَانَ لَهُ مِنْهَا ابْنَةٌ شَبِيهَةٌ بِالْفَطِيمِ فَخَاصَمَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « ضَعَاهَا بَيْنَكُمَا ثُمَّ ادْعُوَاهَا ». فَفَعَلاَ فَمَالَتْ إِلَى أُمِّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اللَّهُمَّ اهْدِهَا ». فَمَالَتْ إِلَى أَبِيهَا فَأَخَذَهَا.
3950 ۔ حضرت رافع بن سنان (رض) کے بارے میں منقول ہے انھوں نے اسلام قبول کیا لیکن ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا، ان کی ایک چھوٹی بچی تھی ، جو دودھ چھڑانے کی عمر تک پہنچ چکی تھی، وہ دونوں اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے تم اپنے درمیان رکھو، اور پھر تم دونوں اسے بلاؤ، انھوں نے ایساہی کیا، تو وہ بچی اپنی والدہ کی طرف مائل ہوئی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی ، اے اللہ اسے ہدایت نصیب کر، تو وہ بچی اپنے والد کی طرف مائل ہوگئی، تو حضرت رافع (رض) نے اسے حاصل کرلیا۔