3961 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ كَانَ الطَّلاَقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَسَنَتَيْنِ مِنْ خِلاَفَةِ عُمَرَ الثَّلاَثَةُ وَاحِدَةٌ فَقَالَ عُمَرُ إِنَّ النَّاسَ قَدِ اسْتَعْجَلُوا فِى أَمْرٍ كَانَتْ لَهُمْ فِيهِ أَنَاةٌ فَلَوْ أَمْضَيْنَاهُ عَلَيْهِمْ فَأَمْضَاهُ عَلَيْهِمْ.
3961 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس حضرت ابوبکر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دو سالوں میں ، تین (طلاقیں) ایک ہی شمار ہوتی تھیں۔
حضرت عمر (رض) نے فرمایا : لوگوں کو جس بارے میں سہولت دی گئی تھی انھوں نے اس معاملے میں جلد بازی کرنا شروع کردی ہے اگر ہم ان (تین طلاقوں کو تین کی صورت میں) جاری رہنے دیں (تویہی مناسب ہوگا) تو حضرت عمر (رض) نے (تین طلاقوں کو تین کی شکل میں) جاری رہنے دیا۔