3962 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ قَالَ سَمِعْتُ حَجَّاجَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ قَالَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ أَتَعْلَمُ أَنَّمَا كَانَتِ الثَّلاَثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَثَلاَثًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ.
3962 ۔ طاؤس بیان کرتے ہیں : ابوصہباء نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے کہا : کیا آپ یہ بات جانتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت ابوبکر (رض) کے عہد خلافت میں اور حضرت عمر (رض) کے زمانہ کے (ابتدائی) تین سالوں میں تین (طلاقیں ) ایک ہی شمار ہوتی تھیں۔ حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا جی ہاں۔