3963 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ وَيَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمُ أَنَّ الثَّلاَثَ كَانَتْ تُرَدُّ إِلَى الْوَاحِدَةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ خِلاَفَةِ عُمَرَ قَالَ نَعَمْ.
3963 ۔ طاؤس بیان کرتے ہیں : ابوصہباء نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے سوال کیا، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ یہ بات جانتے ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین (طلاقیں) ایک شمار ہوتی تھیں، تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا جی ہاں۔