397 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِى مَيْمُونَةُ قَالَتْ أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- غُسْلاً مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِى الْمَاءِ فَأَفْرَغَ عَلَى فَرْجِهِ وَغَسَلَ بِشِمَالِهِ ثُمَّ دَلَكَ بِشِمَالِهِ الأَرْضَ دَلْكًا شَدِيدًا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ بِمِلْءِ كَفَّيْهِ ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ فَأَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے سیدہ میمونہ (رض) نے یہ بات بتائی ہے، ایک مرتبہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرنے لگے تو میں آپ کے قریب ہوئی، تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا شاید تین مرتبہ دھوئے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دس مبارک پانی میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ کے ذریعے اسے دھویا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر اچھی طرح مل کر صاف کیا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر آپ نے دونوں ہتھیلیوں میں پانی بھر کر اپنے پورے جسم کو دھویا، پھر آپ اس جگہ سے تھوڑا سا ہٹ گئے اور آپ نے اپنے دونوں پاؤں دھو لیے، پھر میں آپ کے پاس رومال لے کر آئی (تاکہ آپ اپنا جسم پونچھ لیں) تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔