398 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ قَالَتْ وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- غُسْلاً فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَأَكْفَأَ الإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ فَأَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ أَوْ بِالأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ الْمَاءَ ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ .
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اپنی خالہ سیدہ میمونہ (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کے لیے پانی رکھا، کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کرنا تھا ۔ آپ نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ دیوار یا زمین پر ملا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چہرے اور بازؤ وں کو دھویا اور پھر آپ نے اپنے پورے جسم پر پانی بہالیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جگہ سے ہٹ گئے اور دونوں پاؤں کو دھو لیا۔