hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4025

.

سنن الدارقطني

4025
Sunan Al Daraqutni
4025 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ وَيَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِى طَالِبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ امْرَأَةَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَعْدًا هَلَكَ وَتَرَكَ ابْنَتَيْنِ وَأَخَاهُ فَعَمَدَ أَخُوهُ فَقَبَضَ مَا تَرَكَ سَعْدٌ وَإِنَّمَا تُنْكَحُ النِّسَاءُ عَلَى أَمْوَالِهِنَّ . فَلَمْ يُجِبْهَا فِى مَجْلِسِهِ ذَلِكَ ثُمَّ جَاءَتْهُ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنَتَا سَعْدٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « ادْعُ لِى أَخَاهُ ». فَجَاءَ فَقَالَ « ادْفَعْ إِلَى ابْنَتَيْهِ الثُّلُثَيْنِ وَإِلَى امْرَأَتِهِ الثُّمُنَ وَلَكَ مَا بَقِىَ ».
4025 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : کہ حضرت سعد بن ربیع (رض) کی اہلیہ نے عرض کی : یارسول اللہ حضرت سعد (رض) انتقال کرگئے ہیں انھوں نے (پس ماندگان میں) دوبیٹیاں اور ایک بھائی چھوڑا ہے ان کے بھائی نے حضرت سعد (رض) کا چھوڑا ہواسارامال اپنے قبضہ میں لے لیا ہے خواتین کے ساتھ ان کی مالی حیثیت کے حساب سے نکاح کیا جانا ہے۔ نبی کریم نے اس محفل کے دوران اس خاتون کو کوئی جواب نہیں دیا، پھر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کی یارسول اللہ ، حضرت سعد (رض) کی دوصاحبزادیوں کا معاملہ ہے ، نبی کریم نے فرمایا اس کے بھائی کو میر پاس بلاؤ، وہ شخص آیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس کی بیٹیوں کو دوتہائی حصہ دو اور اس کی اہلیہ کو آٹھواں حصہ دو اور جو باقی بچ جائے وہ تمہیں ملے گا۔