4026 - قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ أَبِى قَيْسٍ عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ أَتَى رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِىَّ وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنْ بِنْتٍ وَبِنْتِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لأَبٍ وَأُمٍّ فَقَالاَ لِلاِبْنَةِ النِّصْفُ وَلِلأُخْتِ مَا بَقِىَ وَقَالاَ انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا. فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالاَ قَالَ وَلَكِنِّى أَقْضِى فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- النِّصْفُ لِلْبِنْتِ وَلاِبْنَةِ الاِبْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ وَلِلأُخْتِ مَا بَقِىَ.
4026 ۔ حضرت ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت ابوموسی اشعری (رض) اور سلمان بن ربیعہ (رض) کے پاس آیا، اس نے ان دونوں حضرات سے ایک بیٹی ایک پوتی اور ایک سگی بہن کی وراثت کا حکم دریافت کیا، تو ان دونوں حضڑات نے یہ فرمایا : بیٹی کو نصف حصہ ملے گا، اور باقی بچ جانے والامال اس کی بہن کو ملے گا، پھر ان دونوں نے فرمایا : تم حضرت عبداللہ کے پاس جاؤ، اور ان سے اس بارے میں دریافت کرو، وہ بھی ہمارے رائے کے مطابق جواب دیں گے ۔ وہ شخص حضرت عبداللہ کے پاس آیا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا اور انھیں یہ بھی بتایا کہ ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا ہے تو حضرت عبداللہ (رض) نے فرمایا، میں اس بارے میں وہ فیصلہ دوں گا جو نبی کریم نے دیا تھا، نصف حصہ بیٹی کو ملے گا چھٹا حصہ پوتی کو ملے گاتا کہ دوتہائی حصے مکمل ہوجائیں، اور باقی بچ جانے والامال اس کی بہن کو ملے گا۔