4055 - أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِىُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ دِينَارٍ الْفَارِسِىُّ أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِىُّ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- آخَى بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَكَانُوا يَتَوَارَثُونَ بِذَلِكَ حَتَّى نَزَلَتْ (وَأُولُو الأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ) فَتَوَارَثُوا بِالنَّسَبِ.
4055 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اصحاب کو ایک دوسرے کا بھائی بنادیا تو وہ لوگ ایک دوسرے کے وارث بھی بنا کرتے تھے ‘ یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی :” صرف (نسبی) راشتے دار ایک دوسرے کے وارث ہوں گے “۔
اس کے بعدنسب کے اعتبار سے لوگ ایک دوسرے کے وارث بننے لگے۔