hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4054

.

سنن الدارقطني

4054
Sunan Al Daraqutni
4054 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِىُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الثَّقَفِىِّ قَالَ أُتِىَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنه فِى امْرَأَةٍ تَرَكَتْ زَوْجَهَا وَأُمَّهَا وَإِخْوَتَهَا لأُمِّهَا وَإِخْوَتَهَا لأُمِّهَا وَأَبِيهَا فَشَرَّكَ بَيْنَ الإِخْوَةِ لِلأُمِّ وَبَيْنَ الإِخْوَةِ لِلأُمِّ وَالأَبِ بِالثُّلُثِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ إِنَّكَ لَمْ تُشَرِّكْ بَيْنَهُمْ عَامَ كَذَا وَكَذَا. قَالَ تِلْكَ عَلَى مَا قَضَيْنَا يَوْمَئِذٍ وَهَذِهِ عَلَى مَا قَضَيْنَا الْيَوْمَ. قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَقَالَ الثَّوْرِىُّ لَوْ لَمْ أَسْتَفِدْ فِى سَفْرَتِى هَذِهِ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ لَظَنَنْتُ أَنِّى قَدِ اسْتَفَدْتُ فِيهِ خَيْرًا.
4054 ۔ مسعودبن حکم ثقفی بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمربن خطاب (رض) کے پاس ایک مقدمہ آیا ‘ جو ایک خاتون کے بارے میں تھا جس نے پس ماندگان میں اپنا شوہر ‘ اپنی والدہ ‘ ماں کی طرف سے شریک بہن بھائی اور باپ کی طرف سے شریک بہن بھائی چھوڑے تھے تو حضرت عمر (رض) نے ماں کی طرف سے شریک بہن بھائی اور سکے بہن بھائیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ برابر کا حصہ داربنایاجو ایک تہائی حصے کے بارے میں تھا ‘ تو ایک شخص نے ان سے کہا : آپ نے فلاں سال تو انھیں ایک دوسرے کا حصہ دار نہیں بنایا تھا ‘ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس وقت ہم نے جو فیصلہ دیا تھا وہ اس وقت کا تھا ‘ آج کا ہمارا فیصلہ وہ ہے جو ہم نے اب دے دیا ہے۔