4085 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ الْمُكْرَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ أَبُو جَعْفَرٍ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ عَنِ ابْنِ أَبِى الزِّنَادِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ الزُّبَيْرُ نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِينَا (وَأُولُو الأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِى كِتَابِ اللَّهِ) كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ آخَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ رَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَرَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ. فَلَمْ نَكُنْ نَشُكُّ أَنَّا نَتَوَارَثُ لَوْ هَلَكَ كَعْبٌ وَلَيْسَ لَهُ مَنْ يَرِثُهُ لَظَنَنْتُ أَنِّى أَرِثُهُ وَلَوْ هَلَكْتُ كَذَلِكَ يَرِثُنِى حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ.
4085 ۔ ہشام بن عروہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ حضرت زبیر (رض) نے یہ بات بیان کی ہے کہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی :” اور نسبی رشتے دار ایک دوسرے کے وارث بنیں گے (اللہ کی کتاب میں یہی حکم ہے) “۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو مہاجرین اور ایک انصاری کو ایک دوسرے کا بھائی بنادیا تھا تو ہمیں اس بارے میں کوئی شبہ نہیں تھا کہ ہم ایک دوسرے کے وارث بنیں گے ‘ یعنی اگر حضرت کعب (رض) کا انتقال ہوجاتا اور ان کا کوئی وارث نہ ہوتا تومیرایہ خیال تھا کہ میں ان کا وارث بنتا اور اگر میں مرجاتا تو اسی طرح وہ میرے وارث بنتے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوگئی۔