4086- حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ الْخُطَبِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ الْبَاهِلِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ سُئِلَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ مِيرَاثِ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ فَقَالَ « لاَ أَدْرِى حَتَّى يَأْتِيَنِى جِبْرِيلُ ». ثُمَّ قَالَ « أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ مِيرَاثِ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ ». قَالَ فَأَتَى الرَّجُلُ فَقَالَ « سَارَّنِى جِبْرِيلُ أَنَّهُ لاَ شَىْءَ لَهُمَا ». لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ مَسْعَدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو وَهُوَ ضَعِيفٌ وَالصَّوَابُ مُرْسَلٌ.
4086 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پھوپھی اور خالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے ‘ جبرائیل مجھے آکر (اس بارے میں بتادیں گے) پھر آپ نے ارشاد فرمایا : پھوپھی اور خالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کرنے والے شخص کہاں ہے ؟ اس شخص کو لایا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : جبرائیل نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ ان دونوں کو کوئی چیز نہیں ملے گی (یعنی یہ وارث نہیں بنیں گی) ۔ اس روایت کو محمد بن عمرو کے حوالے سے صرف مسعدہ نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ راوی ضعیف ہے ‘ درست یہ ہے کہ یہ روایت ” مرسل “ ہے۔