hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4089

.

سنن الدارقطني

4089
Sunan Al Daraqutni
4089 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ عَنْ أَبِى كَبْشَةَ الأَنْمَارِىِّ قَالَ لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَكَّةَ كَانَ الزُّبَيْرُ عَلَى الْمَجْنَبَةِ الْيُسْرَى وَكَانَ الْمِقْدَادُ عَلَى الْمَجْنَبَةِ الْيُمْنَى فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَكَّةَ وَهَدَى النَّاسَ جَاءَا بِفَرَسَيْهِمَا فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَمَسَحَ الْغُبَارَ عَنْهُمَا وَقَالَ « إِنِّى قَدْ جَعَلْتُ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِلْفَارِسِ سَهْمًا فَمَنْ نَقَصَهُمَا نَقَصَهُ اللَّهُ ».
4089 ۔ حضرت ابوکبشہ انماری (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ کو فتح کیا (یعنی اس پر حملہ کیا) تو حضرت زبیر (رض) بائیں حصے کے نگران تھے جبکہ حضرت مقداد (رض) دائیں حصے کے نگران تھے ‘ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ تشریف لائے اور لوگوں کی رہنمائی کی تو اسی دوران یہ دونوں حضرات اپنے سواروں کو ساتھ لے کر آئے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں سے غبار ہٹایا اور فرمایا : میں گھوڑے کے دوحصے اور سوار کے لیے ایک حصہ مقررکرتاہوں ‘ جو شخص ان میں کمی کرے گا ‘ اللہ تعالیٰ اسے کمی دے گا۔