4122 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قُرَيْنٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الأَصْبَهَانِىِّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ وَمُجَالِدٍ عَنْ أَبِى الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ أَصَبْنَا سَبَايَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَطَأُ رَجُلٌ حَامِلاً حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا وَلاَ غَيْرَ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً ».
4122 ۔ حضرت ابوسعیدخدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ جنگ اوطاس کے موقع پر ہمیں کچھ قیدی عورتیں ملیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی شخص کسی حاملہ عورت کے ساتھ صحبت نہ کرے جب تک وہ اپنے حمل کو جنم نہیں دیتی اور جو عورت حاملہ نہیں ہے ‘ اس کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہ کرے جب تک اسے ایک مرتبہ حیض نہ آجائے ۔