4123 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ دَاوُدَ الْخَفَّافُ أَبُو يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا خَرَجَ الْعَبْدُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ سَيِّدِهِ فَهُوَ حُرٌّ وَإِذَا خَرَجَ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّ إِلَيْهِ وَإِذَا خَرَجَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ زَوْجِهَا تَزَوَّجَتْ مَنْ شَاءَتْ وَإِذَا خَرَجَتْ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّتْ إِلَيْهِ
4123 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی غلام اپنے آقا سے پہلے مشرکین کی سلطنت چھوڑکرنکل آئے تو وہ آزاد سمار ہوگا اور اگر وہ اپنے آقا کے بعد نکلتا ہے ‘ تو وہ آقاکو واپس کردیا جائے گا ‘ اسی طرح اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے پہلے مشرکین کی سلطنت سے نکل آتی ہے ‘ تو وہ عورت جس کے ساتھ چاہے شادی کرسکتی ہے ‘ لیکن اگر وہ اپنے شوہر کے بعد وہاں سے نکل کر آتی ہے ‘ تو وہ اپنے شوہرکو واپس مل جائے گی۔