4127 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « فِيمَا أَحْرَزَ الْعَدُوُّ فَاسْتَنْقَذَهُ الْمُسْلِمُونَ مِنْهُمْ إِنْ وَجَدَهُ صَاحِبُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ وَإِنْ وَجَدَهُ قَدْ قُسِمَ فَإِنْ شَاءَ أَخَذَهُ بِالثَّمَنِ ». الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكٌ.
4127 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : دشمن جس مال کو قبضے میں لیتا ہے اور پھر مسلمان اس سے وہ مال حاصل کرلیتے ہیں تو تقسیم ہوجانے سے پہلے اس مال کا اصل مالک اسے لے سکتا ہے ‘ وہ اس کا زیادہ حقدار ہوگا ‘ لیکن اگر تقسیم ہوجانے کے بعد وہ اسے پاتا ہے ‘ تو اگر وہ چاہے ‘ تو اس کی قیمت کے عوض میں اسے حاصل کرسکتا ہے۔
اس روایت کا ایک راوی حسن بن عمارہ متروک ہے۔