hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4128

.

سنن الدارقطني

4128
Sunan Al Daraqutni
4128 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ الْجُوزَجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ عُرِضْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فَلَمْ يُجِزْنِى وَلَمْ يَرَنِى بَلَغْتُ ثُمَّ عُرِضْتُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَأَجَازَنِى فَأَخْبَرْتُ هَذَا الْخَبَرَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَكَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ لاَ يَفْرِضُوا إِلاَّ لِمَنْ بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَةَ . وَكَانَ عُمَرُ لا يَفْرِضُ لأَحَدٍ إِلاَّ مِائَةَ دِرْهَمٍ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَ عَشْرَةَ. تَابَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَهُوَ صَحِيحٌ.
4128 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ غزوہ آحد کے دن مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا ‘ اس وقت میری عمرچودہ برس تھی ‘ آپ نے مجھے شرکت کی اجازت نہیں دی ‘ آپ نے مجھے بالغ نہیں سمجھا تھا ‘ پھر غزوہ خندق کے موقع پر مجھے آپ کے سامنے پیش کیا گیا ‘ میری عمر اس وقت پندرہ سال تھی تو آپ نے مجھے شرکت کی اجازت دی۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمربن عبدالعزیز (رح) کو اس بارے میں بتایا تو انھوں نے اپنے سرکاری اہلکاروں کو خط لکھا کہ وہ تنخواہ صرف اس شخص کو اداکریں جو پندرہ سال کا ہوچکا ہو۔
حضرت عمربن عبدالعزیز (رح) کا یہ معمول تھا کہ انھوں نے پندرہ سال کے لڑکے کے لیے ایک سو درہم تنخواہ مقرر کی تھی۔ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔