4130 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ حَدَّثَنِى أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِحَمْزَةَ يَوْمَ أُحُدٍ فَهُيِّئَ لِلْقِبْلَةِ ثُمَّ كَبَّرَ عَلَيْهِ سَبْعًا ثُمَّ جَمَعَ إِلَيْهِ الشُّهَدَاءَ حَتَّى صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعِينَ صَلاَةً قَالَ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ رَأَى حَمْزَةَ قَدْ مُثِّلَ بِهِ قَالَ لَئِنْ ظَفِرْتُ بِقُرَيْشٍ لأُمَثِّلَنَّ بِثَلاَثِينَ مِنْهُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى ( وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ) عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ضَعِيفٌ.
4130 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حمزہ (رض) کے بارے میں حکم دیا ‘ ان کی میت کو قبلہ کی سمت میں رکھ دیا گیا ‘ پھر ان پر سات تکبیریں کہی گئیں ‘ پھر دیگر شہداء کو بھی ان کے آس پاس جمع کردیا گیا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر ستر مرتبہ نماز ادا کی ‘ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حمزہ (رض) کو ملاحظہ کیا کہ ان کی بےحرمتی کی گئی ہے ‘ تو ارشاد فرمایا : اگر میں نے قریش پر قابو پالیا تو میں ان کے تیس آدمیوں کے اسی طرح ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔
تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی :
” اگر انھوں نے تمہیں سزادی ہے ‘ تو تم بھی ان کے ساتھ وہی سلوک کروجوتمہارے ساتھ کیا گیا ہے “۔ اس روایت کا راوی عبدالعزیز بن عمران ضعیف ہے۔