hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4131

.

سنن الدارقطني

4131
Sunan Al Daraqutni
4131 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّ بِحَمْزَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَقَدْ جُدِعَ وَمُثِّلَ بِهِ فَقَالَ « لَوْلاَ أَنْ تَجِدَ صَفِيَّةُ لَتَرَكْتُهُ حَتَّى يَحْشُرَهُ اللَّهُ مِنْ بُطُونِ الطَّيْرِ وَالسِّبَاعِ ». فَكَفَّنَهُ بِنَمِرَةٍ إِذَا خُمِّرَ رَأْسُهُ بَدَتْ رِجْلاَهُ وَإِذَا خُمِّرَتْ رِجْلاَهُ بَدَا رَأْسُهُ فَخُمِّرَ رَأْسُهُ. وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنَ الشُّهَدَاءِ غَيْرِهِ وَقَالَ « أَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ». لَمْ يَقُلْ هَذِهِ اللَّفْظَةَ غَيْرُ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنَ الشُّهَدَاءِ غَيْرِهِ وَلَيْسَتْ بِمَحْفُوظَةٍ.
4131 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ حضرت حمزہ (رض) کے پاس تشریف لائے ‘ ان کے ہونٹ ‘ ناک ‘ کان وغیرہ کو کاٹ دیا گیا تھا اور مثلہ کردیا گیا تھا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر صفیہ کی پریشانی نہ ہوتی تو میں ان کو ایسے ہی رہنے دیتا ‘ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) انھیں پرندوں اور درندوں کے پیٹ میں سے زندہ کرتا۔
پھر حضرت حمزہ (رض) کو ایک چادرکفن کے طورپر دی گئی ‘ جب ان کا سرڈھانپا جاتا تھا ‘ تو ان کے پاؤں ظاہر ہوجاتے تھے ‘ جب پاؤں ڈھانپے جاتے تھے تو سرظاہر ہوجاتا تھا تو ان کے سرکوڈھانپ دیا گیا ‘ ان کےعلاوہ اور کسی شہید کی نماز جنازہ ادا نہیں کی گئی۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں آج تم لوگوں کے بارے میں گواہ ہوں۔
روایت کے یہ الفاظ صرف عثمان نامی راوی نے نقل کیے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے علاوہ اور کسی شہید کی نماز جنازہ ادا نہیں کی۔ یہ الفاظ محفوظ نہیں ہیں۔