4136 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِى الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُلُّ قَوْمٍ يَتَوَارَثُونَ إِلاَّ مَنْ عُمِّىَ مَوْتُ بَعْضِهِمْ قَبْلَ بَعْضٍ فِى هَدْمٍ أَوْ حَرْقٍ أَوْ قِتَالٍ أَوْ غَيْرِ ذَلِكَ مِنْ وُجُوهِ الْمَتَالِفِ فَإِنَّ بَعْضَهُمْ لاَ يَرِثُ بَعْضًا وَلَكِنْ يُوَرَّثُ كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ يَرِثُهُ أَوْلَى النَّاسِ بِهِ مِنَ الأَحْيَاءِ كَأَنَّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَنْ عُمِّىَ مَوْتُهُ مَعَهُ قَرَابَةٌ.
4136 ۔ خارجہ بن زید اپنے والد (زیدبن ثابت (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : پہلے ہر قوم کے لوگ ایک دوسرے کے وارث بن جایا کرتے تھے ماسوائے اس صورت کے کہ جب کوئی شخص کوئی مکان گرنے یا جل جانے یا جنگ یا کسی اور وجہ سے اندھی موت مرجاتاتوان لوگوں کو ایک دوسرے کا وارث نہیں بنایا جاتا تھا ‘ البتہ زندہ لوگوں میں سے ان امہرقریبی عزیز ان کا وارث بنا کرتا تھا۔ یوں لگتا تھا جی سے اس شخص کے اور اندھی موت مرجانے والے شخص کے درمیان کوئی رشتے داری نہیں ہے۔