hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4148

.

سنن الدارقطني

4148
Sunan Al Daraqutni
4148 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِى عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلاً أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَأَجَازَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- عِتْقَهُ وَغَرَّمَهُ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ. قَالَ قَتَادَةُ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِىَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ سَمِعْتُ النَّيْسَابُورِىَّ يَقُولُ مَا أَحْسَنَ مَا رَوَاهُ هَمَّامٌ ضَبَطَهُ وَفَصَلَ بَيْنَ قَوْلِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَبَيْنَ قَوْلِ قَتَادَةَ.
4148 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے ایک غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کردیاتو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے آزاد کرنے کو درست قراردیا اور اسے اس غلام کی بقیہ قیمت بطور تاوان ادا کرنے کا حکم دیا۔
قتادہ کہتے ہیں : اگر شخص کے پاس مال موجودنہ ہو ‘ تو اس غلام سے مزدوری کروائی جائے گی ‘ تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔
شیخ نیشاپوری نے یہ بات بیان کی ہے کہ بہترین روایت وہ ہے ‘ جسے ہمام نے نقل کیا ہے اور انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان اور قتادہ کے قول کے درمیان فرق واضح کیا ہے۔