4149 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ حَدَّثَنِى النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنِ الْعَبْدِ يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ قَالَ « قَدْ عَتَقَ الْعَبْدُ يُقَوَّمُ عَلَيْهِ فِى مَالِهِ قِيمَةَ عَدْلٍ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِىَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ ».
4149 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا گیا جو دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہوتا ہے ‘ ان میں سے ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کردیتا ہے ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : غلام کا وہ حصہ آزاد ہوجائے گا اور اسے آزاد کرنے والے کے مال میں سے مناسب قیمت لگاکر اس کی قیمت ادا کی جائے گی ‘ اگر آزاد کرنے والے شخص کے پاس وہ مال موجودنہ ہو ‘ تو غلام سے مزدوری کروائی جائے گی ‘ تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔