hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4151

.

سنن الدارقطني

4151
Sunan Al Daraqutni
4151 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِىُّ عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ فِى الْعَبْدِ وَالأَمَةِ « إِذَا كَانَا بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ مِنْهُ فَإِنَّهُ يَجِبُ عَلَى الَّذِى أَعْتَقَهُ عِتْقُ نَصِيبِهِ مِنْهُ إِذَا كَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَهُ دَفَعَ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ إِلَى شُرَكَائِهِ وَيُخَلَّى سَبِيلُ الْمُعْتَقِ ». قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ زَادَ فِى هَذَا الْحَدِيثِ وَالأَمَةِ.
4151 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو ایسے غلام یاکنیز کے بارے میں ہے جو مشترکہ طور پر کچھ لوگوں کی ملکیت ہیں اور ان میں سے کوئی ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کردیتا ہے ‘ تو جس شخص نے اسے آزاد کیا ہے ‘ اس پر لازم ہے کہ وہ بقیہ حصے کو بھی آزاد کرے ‘ اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے جو اس غلام کی قیمت کے برابرہو ‘ تو وہ اس کی قیمت کی بقیہ رقم اپنے دیگر حصے داروں کو دیدے گا اور وہ غلام اس شخص کی طرف سے آزاد شمار ہوگا۔
ایک راوی نے اس روایت میں کنیز کا بھی تذکرہ کیا ہے۔