4150 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ سَعِيدٍ ح وَأَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا أَوْ شَقِيصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَخَلاَصُ مَا بَقِىَ مِنْهُ عَلَيْهِ فِى مَالِهِ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ وَإِلاَّ قُوِّمَ الْمَمْلُوكُ قِيمَةَ عَدْلٍ فَاسْتُسْعِىَ فِيهَا غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ ».
4150 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص اپنے غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کردے تو اس غلام کا باقی رہ جانے والاحصہ بھی اس شخص کے مال میں سے آزاد کیا جائے ‘ اگر اس شخص کے پاس اتنامال موجود ہوتا ہے ‘ ورنہ اس غلام کی انصاف کے مطابق قیمت لگائی جائے گی اور پھر اس بارے میں اس سے مزدوری کروائی جائے گی ‘ تاہم اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔