4174 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ هُوَ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ بَيْعِ أُمَّهَاتِ الأَوْلاَدِ لاَ يُبَعْنَ وَلاَ يُوهَبْنَ وَلاَ يُوَرَّثْنَ يَسْتَمْتِعُ بِهَا سَيِّدُهَا مَا بَدَا لَهُ فَإِذَا مَاتَ فَهِىَ حُرَّةٌ.
4174 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام ولدکوفروخت کرنے سے منع کیا ہے ‘ انھیں فروخت نہیں کیا جاسکے گا ‘ انھیں ہبہ نہیں کیا جاسکے گا ‘ وہ وراثت میں تقسیم نہیں ہوں گی ‘ ان کا آقاجب تک مناسب سمجھے گا (یعنی جب تک زندہ رہے گا) ان سے نفع حاصل کرتا رہے گا جب وہ آقافوت ہوجائے گا تو وہ ام ولد آزاد ہوجائے گی۔