hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4182

.

سنن الدارقطني

4182
Sunan Al Daraqutni
4182 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ قَالَ ذُكِرَ عِنْدَهُ الَّذِى كَانَ عَطَاءٌ وَطَاوُسٌ يَقُولاَنِ عَنْ جَابِرٍ فِى الَّذِى أَعْتَقَهُ مَوْلاَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ أَعْتَقَهُ عَنْ دُبُرٍ فَأَمَرَهُ أَنْ يَبِيعَهُ وَيَقْضِىَ دَيْنَهُ فَبَاعَهُ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ شَهِدْتُ الْحَدِيثَ مِنْ جَابِرٍ إِنَّمَا أَذِنَ فِى بَيْعِ خِدْمَتِهِ . عَبْدُ الْغَفَّارِ ضَعِيفٌ وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ مُرْسَلاً .
4182 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنے غلام کو آزاد کردیا ‘ اس نے مدبر کے طورپر اسے آزاد کیا تھا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس غلام کو فروخت کرکے اپنے قرض کو ادا کرلے ‘ تو اس شخص نے اس غلام کو آٹھ سو درہم میں فروخت کیا تھا۔ ابوجعفر نامی راوی بیان کرتے ہیں : جس وقت حضرت جابر (رض) نے یہ بات بیان کی اس وقت میں بھی وہاں موجود تھا ‘ انھوں نے اس بات کی اجازت دی تھی کہ اس کی خدمات کو فروخت کیا جاسکتا ہے۔
اس روایت کا راوی عبدالغفار ” ضعیف “ ہے ‘ دیگرراویوں نے اسے ابوجعفرنامی راوی کے حوالے سے ” مرسل “ روایت کے طورپرنقل کیا ہے۔